حماس رہنما خلیل الحیہ غزہ کی صورت حال پر مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچ گئے

Wait 5 sec.

قاہرہ (16 اگست 2026): حماس رہنما خلیل الحیہ غزہ کی صورت حال پر مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچ گئے۔حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اور چیف مذاکرات کار خلیل الحیہ غزہ کی صورت حال پر مذاکرات کے لیے غزہ پہنچ گئے ہیں، بی بی سی فارسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا خلیل الحیہ مصر کی انٹیلی جنس کے سربراہ حسن رشاد سے ملاقات کریں گے۔جولائی کے اواخر میں حماس کی قیادت سنبھالنے کے بعد یہ ان کا مصر کا پہلا دورہ ہے، خلیل الحیہ کا یہ دورہ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے خطے کے متوقع دورے سے قبل ہو رہا ہے۔حزب اللہ جنگجوؤں سے میرا رابطہ ہے، باقر قالیباف کا اعترافجیرڈ کشنر آئندہ ہفتے اسرائیل اور مصر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ غزہ سے متعلق ایک منصوبے پر اختلافات کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔غزہ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب نکولائی ملاڈینوف بھی جیرڈ کشنر کے ساتھ خطے کے دورے پر جانے والے ہیں۔