شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کی مشکلات میں اضافہ، ’وِمل الائچی‘ اشتہار پر ایف ڈی اے کا شوکاز نوٹس

Wait 5 sec.

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شرف کی مشکلات بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔ مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے تینوں کو ’وِمل الائچی‘ کے اشتہار کے معاملے میں شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ ایف ڈی اے کا الزام ہے کہ یہ اشتہار دراصل ’وِمل پان مسالہ‘ کی تشہیر کے لیے سرروگیٹ ایڈورٹائزنگ یعنی بالواسطہ اشتہار ہو سکتا ہے۔ ’وِمل پان مسالہ‘ ریاست میں ممنوع ہے۔ اسی معاملے میں اب تینوں اداکار ایف ڈی اے کی تحقیقات کے دائرے میں آ گئے ہیں اور ان سے اشتہار میں اپنے کردار کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔Maharashtra: The Food and Drug Administration (FDA) has issued show-cause notices to actors Shah Rukh Khan, Ajay Devgan, and Tiger Shroff for advertising Vimal Pan Masala. The FDA has directed them to remove the advertisements from social media within 15 days under the Consumer… pic.twitter.com/wvTvMLjDV9— IANS (@ians_india) August 16, 2026ایف ڈی اے کا ماننا ہے کہ ’وِمل الائچی‘ کا اشتہار ’وِمل پان مسالہ‘ برانڈ کے ساتھ تعلق قائم کرتا ہے اور اسے پان مسالہ برانڈ کی بالواسطہ تشہیر کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ محکمہ گٹکھا اور پان مسالہ، خاص طور پر ان مصنوعات کے خلاف کارروائی تیز کر رہا ہے جن میں تمباکو یا نکوٹین شامل ہوتی ہے۔ ممنوعہ مصنوعات کی تجارت سے وابستہ نیٹ ورکس کے معاملات میں پولیس کے ساتھ مل کر مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کے تحت بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسی کارروائی کے دوران تینوں اداکاروں کو نوٹس بھیج کر اشتہار میں ان کے کردار کے بارے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔مہاراشٹر میں اسکولوں کے قریب ہائی انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی، ایف ڈی اے کی ریاست گیر کارروائی شروعتینوں اداکاروں کو ان کے متعلقہ ٹھکانوں کے ذریعے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ اجے دیوگن کو جوہو میں واقع ان کے گھر، شاہ رخ خان کو باندرہ میں واقع ’منت‘ اور ٹائیگر شراف کو ان کی پروڈکشن ہاؤس ’ٹائیگر شروف پروڈکشنز ایل ایل پی‘ کے ذریعے نوٹس بھیجا گیا ہے۔ حالانکہ اب تک تینوں اداکاروں کی جانب سے اس معاملے میں کوئی جواب یا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ایف ڈی اے کی کارروائی کے بعد اب نظر اس بات پر ہے کہ شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف اشتہار میں اپنے کردار اور ’وِمل الائچی‘ برانڈ کے حوالے سے کیا وضاحت دیتے ہیں۔