پنچایت اور بلدیاتی انتخابات کے لیے ضابطۂ اخلاق نافذ ہونے سے قبل راجستھان کی بھجن لال شرما حکومت نے کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔ کابینہ نے ’یونیفارم سول کوڈ‘ (یو سی سی) اور ’ٹری راجستھان پروٹیکشن ایکٹ‘ کو منظوری دے دی ہے۔ دونوں بل 20 اگست سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ یعنی اب راجستھان میں بھی ’یو سی سی‘ کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ یو سی سی میں شادی، طلاق، وراثت، نان و نفقہ اور لیو اِن ریلیشن شپ سے متعلق قوانین طے کیے گئے ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق جہاں ایک طرف لیو اِن ریلیشن شپ شروع کرنے اور ختم کرنے کی اطلاع دینا ضروری ہوگا، وہیں شادی کا رجسٹریشن 60 دن کے اندر کرانا لازمی ہوگا۔ شادی یا طلاق کا رجسٹریشن نہ کرانے پر 10 ہزار روپے جرمانے کی شق رکھی گئی ہے۔یو سی سی میں کثیر ازدواج پر پابندی عائد کرنے کی شق بھی موجود ہے، جبکہ دوبارہ شادی کی اجازت ہوگی۔ وراثت کے معاملے میں بیٹے اور بیٹی کو مساوی حقوق دینے کی شق رکھی گئی ہے۔ پوتے کو بھی جائیداد میں حق ملے گا۔ تاہم، قبائلی اور آدیواسی علاقوں کے روایتی رسم و رواج اور نظام کو یو سی سی سے باہر رکھا گیا ہے۔#Rajasthan Cabinet chaired by Chief Minister @BhajanlalBjp approves several key proposals, including the draft Rajasthan Uniform Civil Code Bill 2026.The proposed legislation seeks to provide uniform provisions across the state relating to marriage, divorce, inheritance,… pic.twitter.com/cZvghljRyc— All India Radio News (@airnewsalerts) August 13, 2026بھجن لال شرما کابینہ نے سرکاری ملازمین اور افسران کو ترقی میں راحت دینے کے لیے لازمی سروس میں 2 سال کی چھوٹ کو بھی منظوری دے دی ہے۔ بجٹ میں اس کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا تھا، لیکن کابینہ کی منظوری نہ ملنے کی وجہ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو پا رہا تھا۔ اب 3 سال میں اس چھوٹ کا فائدہ نہ لینے والے ملازمین بھی اس کے دائرے میں آ سکیں گے۔ماحولیاتی تحفظ سے متعلق بھی حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ’ٹری راجستھان پروٹیکشن ایکٹ‘ کے تحت کھیجڑی اور روہیڑا سمیت 29 اقسام کے درختوں کی کٹائی پر پابندی ہوگی۔ خصوصی حالات میں مجاز افسر کی اجازت ضروری ہوگی۔ بغیر اجازت درخت کاٹنے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور ایک سال تک قید کی سزا کی شق رکھی گئی ہے۔ یہ قانون ذاتی زمین پر بھی نافذ ہوگا۔राजस्थान कैबिनेट के बड़े फैसले: खेजड़ी सहित 29 प्रजातियों के संरक्षण के लिए कानून का रास्ता साफ, UCC बिल के प्रारूप को मंजूरी, @DIPRRajasthan #RajasthanCabinet #BhajanlalSharma #UCCBill2026 https://t.co/tZrAxCGof1— Hello Rajasthan (@hellorajasthan1) August 13, 2026درخت کاٹنا ضروری ہونے کی صورت میں اجازت کے ساتھ نئے درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی طے ہوگی۔ کاٹے گئے درختوں کی جگہ 10 فیصد زیادہ درخت لگانے ہوں گے۔ اس کے علاوہ آزادی سے لے کر 31 اکتوبر 1972 تک شہید ہونے والے فوجیوں کے 35 خاندانوں، جنہیں اب تک انحصاری بنیاد پر تقرری نہیں ملی ہے، انہیں تقرری دینے کی شق کو بھی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ضابطۂ اخلاق نافذ ہونے سے پہلے لیے گئے ان فیصلوں کو بی جے پی حکومت کے لیے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ اب یو سی سی اور ٹری راجستھان پروٹیکشن ایکٹ سمیت دیگر تجاویز اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، جہاں ان پر آگے کی کارروائی ہوگی۔