ایران کو شکست دینے کے بعد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دوں گا، ٹرمپ کا اعلان

Wait 5 sec.

نیویارک (15 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو شکست دینے کے بعد وہ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں ناساؤ کاؤنٹی پولیس اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو شکست دینے کا عمل مکمل کرنے کے بعد، جسے بہت بری طرح شکست دی جا رہی ہے، بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے والا ہوں۔انھوں نے کہا ایران پر جو بحری ناکہ بندی عائد کی ہے وہ انتہائی سخت اور ناقابلِ عبور ہے، یہ ناکہ بندی کوئی نہیں توڑ سکتا، ایران کو اس کی موجودہ راہ پر گامزن رہنے نہیں دے سکتے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔فوجیوں کے اہلخانہ کی پریشانی، ’ابراہم لنکن کی جگہ دوسرا جہاز بھیجا جارہا ہے‘دوسری طرف ایران جنگ طویل ہونے کے سبب امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہم لنکن پر تعینات متعدد فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی کوشش کی ہے۔ 7 ماہ سے سمندر میں موجود امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر تعینات فوجی عملے کی ذہنی صحت بگڑنے لگی ہے اور کئی اہلکاروں نے سمندر میں کود کر خود کشیوں کی کوشش کی ہے۔بحری بیڑے پر تعینات ایک فوجی اہلکار کی اہلیہ نے اخبار کو بتایا کہ طویل اور مسلسل ڈیوٹی کے سبب اس کے شوہر نے جہاز سے کودنے کی کوشش کی جب کہ بیڑے کے عملے نے کئی دیگر اہلکاروں کو ایسا کرنے سے روکا۔رپورٹر کا کہنا ہے کہ اہلکار 250 دن سے زائد عرصے سے جہاز پر تعینات ہیں، 9 ماہ کی تعیناتی سے جہاز پر خوراک، گرم پانی، نکاسی اور صفائی کے مسائل کا سامنا ہے۔