چینائی(19 اگست 2026): بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سرکاری ملازم خواتین کے لیے زچگی کی چھٹی سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تمل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ سی جوزف وجے کی حکومت نے تیسرے بچے کی پیدائش پر سرکاری ملازمین خواتین کے لیے مکمل تنخواہ کے ساتھ 365 دن یعنیٰ ایک سال کی میٹرنٹی چھٹی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔تمل ناڈو کے انسانی وسائل کے انتظام کے وزیر ڈی سرتھ کمار نے اسمبلی میں اس فیصلے کا اعلان کیا، اور اسے وجے انتظامیہ کی فلاح و بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسی کا حصہ قرار دیا۔The Tamil Nadu government has announced that women employees will be eligible for 365 days of maternity leave for their third child.The move expands maternity leave benefits for women working in the state government and comes as a significant policy decision concerning… pic.twitter.com/uz0vlScPdq— IndiaToday (@IndiaToday) August 19, 2026بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت دو یا اس سے کم زندہ بچوں والی خواتین سرکاری ملازمین ایک سال تک کی میٹرنٹی چھٹی کی حقدار تھیں، جبکہ دو یا اس سے زائد بچوں والی ملازمین کے لیے مکمل تنخواہ کے ساتھ 12 ہفتوں کی میٹرنٹی چھٹی مقرر تھی۔اب اس نئی پالیسی کے تحت ایک سال کی میٹرنٹی چھٹی کے اس فوائد کو تیسرے بچے کو جنم دینے والی سرکاری ملازمین تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے نفاذ کے لیے جلد ہی ایک تفصیلی سرکاری حکم نامہ جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ تمل ناڈو میں اس سے قبل بھی سرکاری ملازمین کے لیے میٹرنٹی چھٹیوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جاتا رہا ہے۔