طویل عرصے سے فلم ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لگیسی‘ کے حوالے سے معاملہ گرم ہے۔ گزشتہ ماہ دہلی ہائی کورٹ سے سلمان خان کو بڑی راحت ملی تھی۔ عدالت نے اس فلم کے پروڈیوسر امت جانی کو پھٹکار لگائی تھی اور سوشل میڈیا سے اس فلم سے متعلق تمام ویڈیوز ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ حالانکہ اب خبر ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف امت جانی سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے اور دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے۔’فلم کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی‘ کے خلاف سلمان خان کی عرضی پر سماعت ملتوی، یکم جولائی کی تاریخ مقررامت جانی نے دلیل دی کہ یہ حکم اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرتا ہے اور انہوں نے اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس سے قبل امت جانی سے کہا تھا کہ وہ خود کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھ سکتے۔ ان کے وکیل نے دلیل دی کہ یہ صرف ایک ٹیزر تھا اور اس سے سلمان خان کے پرسنالٹی رائٹس کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ دوسری جانب سلمان خان کے وکیل نے کہا تھا کہ زیادہ تر معاملات میں بری ہونے کے باوجود اس فلم کا استعمال انہیں نشانہ بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔The Supreme Court has been approached by film producer Amit Jani challenging the Delhi High Court's order directing the removal of social media links for the film 'Kala Hiran: The Battle for Legacy'. The High Court had passed the order on July 27 on a petition filed by actor… pic.twitter.com/uwcn55mD0k— IANS (@ians_india) August 19, 2026دہلی ہائی کورٹ نے 27 جولائی کو سلمان خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے امت جانی کو فلم ’کالا ہرن‘ سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ اب دیکھنا ہوگا کہ سپریم کورٹ میں اس معاملے میں کیا کچھ ہوتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امت جانی نے جب ’کالا ہرن‘ کا ٹیزر ریلیز کیا تھا اس کے بعد ہی تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ سلمان خان نے فلم کی ریلیز پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے اپنے پرسنالٹی رائٹس کے تحفظ کا مطالبہ کیا تھا۔ سلمان خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان کی شناخت اور شبیہ کا ان کی اجازت کے بغیر غلط طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے اور ان کے حوالے سے لوگوں میں غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے۔