بھارت میں آگ لگنے سے 5 بنگلادیشیوں سمیت متعدد ہلاک

Wait 5 sec.

بھارت کے شہر کولکتہ میں واقع ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کے مشرقی شہر کولکتہ میں بدھ کے روز ایک ہوٹل میں آتشزدگی میں پانچ بنگلا دیشی شہریوں سمیت کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔یہ بات مقامی پولیس اور بنگلا دیش کی وزارت خارجہ نے بتائی۔ایک سینئر پولیس افسر نے رائٹرز کو بتایا کہ آگ ہوٹل کی عمارت کی دوسری منزل پر تقریباً 2:50 بجے (2120 GMT) منگل کو لگی اور ایک گھنٹے میں اس پر قابو پالیا گیا۔افسر نے بتایا کہ آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ بنگلا دیش کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہلاک ہونے والے پانچ بنگلا دیشیوں میں سے چار ایک ہی خاندان سے تھے، اس کے مزید چھ شہری زخمی ہوئے لیکن انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔چیف منسٹر سویندو ادھیکاری نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ واقعہ کی "جامع تحقیقات” کرنے کے لیے ایک پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔یہ ہوٹل شہر کے وسطی حصے میں ایک گنجان علاقے میں واقع ہے، جو کہ بجٹ ریسوٹورنٹس اور رہائش کے لیے جانا جاتا ہے۔