اسرائیل کا غزہ میں تھانے پر حملہ، 13 سالہ لڑکی اور 8 پولیس افسران شہید

Wait 5 sec.

(19 اگست 2026): اسرائیل نے غزہ میں پولیس اسٹیشن پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم عمر لڑکی اور 8 افسران شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی اور پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 9 فلسطینی جان سے گئے۔غزہ کی وزارت داخلہ کے مطابق میونسپل پولیس کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں شہدا میں پولیس افسران بھی شامل ہیں، حملے میں 15 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی منصوبہ، امریکا کا اسرائیل پر دباؤ بڑھ گیابعد ازاں، وزارت داخلہ نے ایک اور بیان میں بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 8 اعلیٰ پولیس افسران اور ایک 13 سالہ لڑکی بھی شامل ہے جو حملے کے وقت قریبی علاقے میں موجود تھی۔اس سے قبل وسطی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوا، آج شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔اسرائیلی فوج کے مطابق پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے حملے کا ہدف حماس کا مزاحمت کار تھا۔ تاہماس نے پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔حالیہ فضائی حملے امریکی ایلچی جیرڈ کشنر کے خطے کے دورے کے اختتام کے دو دن بعد کیے گئے۔