انقرہ (15 اگست 2026): ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ دیگر ممالک کی مستقبل میں شمولیت کی گنجائش رکھتا ہے جس میں مصر بھی موجود ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب طیب اردوان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے نے دنیا کو ایک اہم پیغام دیا ہے، معاہدے میں شامل کسی ایک ملک کو جارحیت کا سامنا ہو تو مشترکہ کارروائی کریں گے۔ترک صدر نے کہا کہ معاہدہ دیگر ممالک کی مستقبل میں شمولیت کی گنجائش رکھتا ہے، معاہدے میں مصر کی شمولیت کا امکان بھی موجود ہے۔یہ بھی پڑھیں: مکہ معاہدہ کسی کیخلاف نہیں، یہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے: اسحاق ڈارانہوں نے مزید کہا کہ قطر نے خطے میں جنگ روکنے کی ثالثی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا، ہم آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کو ترجیح دیتے ہیں، اس کی مسلسل بندش کسی کے مفاد میں نہیں۔ترک صدر نے بتایا کہ امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران لبنان کے خلاف جنگ روکنے کی بات کی۔