قطر نے 3 ایرانی پائلٹس کو حراست میں لے لیا، ایران کا دعویٰ

Wait 5 sec.

تہران (15 اگست 2026): ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران قطر نے اس کے تین پائلٹس کو حراست میں لیا۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے ایرانی فوجی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مارچ میں حملوں کے دوران Su-24 لڑاکا طیارے گرنے کے بعد تین ایرانی پائلٹس کو قطری فوج نے زندہ گرفتار کیا تھا۔ایران کے جنرل اسٹاف کے لاپتا افراد کی تلاش کی کمیٹی کے سربراہ محمد باقر زادہ نے بتایا کہ تینوں پائلٹس ان چار پائلٹس میں شامل تھے جو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران گرنے والے دو لڑاکا طیاروں میں سوار تھے۔محمد باقر زادہ نے کہا کہ مارچ کے حملوں کے دوران لڑاکا طیارے گرنے کے بعد تین ایرانی پائلٹس کو قطری فوج نے زندہ حراست میں لے لیا۔ایران کے اس دعوے پر قطر کی طرف سے فی الحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔