لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی طلبا کے مسائل کو ’چھاتروں کی گونج‘ مہم کے تحت پورے ملک میں اٹھا رہے ہیں۔ کوٹہ سے شروع ہوئی یہ مہم دہرادون اور پریاگ راج ہوتے ہوئے اب مہاراشٹر کے شہر پونے کی طرف بڑھ گئی ہے۔ پونے میں تقریب کا انعقاد 22 اگست کو ہونا ہے، جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ راہل گاندھی نے آج اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ بھی ڈالی ہے، جس میں پونے کی تقریب (چھاتروں کی گونج) سے جڑنے کے لیے لنک دیا گیا ہے۔क्या चाहिए देश की लड़कियों को? बराबरी, सुरक्षा, अवसर और अपनी बात कहने की आज़ादी।उन्हें मिला क्या है? असुरक्षा, भेदभाव और अपने असली अधिकारों के लिए बस इंतज़ार।अब और नहीं। 22 अगस्त | पुणे | छात्रों की गूंजआंदोलन से जुड़ें - अभी रजिस्टर करें।https://t.co/i5B4pG5kk9 pic.twitter.com/B5UVC3WZHC— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 15, 2026راہل گاندھی نے ’چھاتروں کی گونج‘ مہم کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کی گئی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کیا چاہیے ملک کی لڑکیوں کو؟ برابری، سیکورٹی، مواقع اور اپنی بات کہنے کی آزادی۔ انھیں ملا کیا ہے؟ عدم تحفظ، تفریق اور اپنے اصل حقوق کے لیے بس انتظار۔‘‘ آگے راہل گاندھی لکھتے ہیں ’’اب مزید نہیں۔ 22 اگست، پونے، چھاتروں کی گونج۔ اس تحریک سے جڑیں، ابھی رجسٹر کریں۔‘‘قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے تعلیمی شعبہ سے جڑے ایشوز اور طلبا کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر اٹھانے کے مقصد سے 17 جون کو راجستھان واقع کوچنگ ہب کوٹا سے ’چھاتروں کی گونج‘ مہم شروع کی تھی۔ اس مہم کے دوسرے مرحلہ میں راہل گاندھی 17 جولائی کو دہرادون پہنچے تھے، اور پھر تیسرے مرحلہ میں تقریب کا انعقاد 8 اگست کو پریاگ راج میں ہوا تھا۔ تینوں ہی پروگرام میں طلبا و نوجوانوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی تھی۔ اس دوران راہل گاندھی سے بات کرتے ہوئے نوجوان انتہائی پُرجوش دکھائی دیے، اور کھل کر اپنے مسائل کو ان کے سامنے رکھا۔اب چوتھے مرحلہ کے تحت ’چھاتروں کی گونج‘ کا انعقاد پونے میں ہونا ہے۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر ریاستی کانگریس کمیٹی کے سربراہ ہرش وردھن سپکال نے 14 جنوری کو اہم جانکاری میڈیا کے سامنے رکھی۔ انھوں نے بتایا کہ ’چھاتروں کی گونج‘ مہم 22 اگست کو پونے میں منعقد کی جائے گی جہاں راہل گاندھی موجود رہیں گے۔ اس دوران وہ خواتین سے جڑے ایشوز پر اپنی بات رکھیں گے۔