لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی کے پروگرام ’چھاتروں کی گونج‘ کا اگلا انعقاد 22 اگست کو پونے میں ہونے جا رہا ہے۔ اس مرتبہ پروگرام خاص طور پر لڑکیوں کے لیے مخصوص ہوگا۔ اس سے قبل راجستھان کے کوٹا، اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون اور یوپی کے پریاگ راج میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کا کامیاب انعقاد ہو چکا ہے۔ مہاراشٹر کے سولاپور سے کانگریس رکن پارلیمنٹ پرنیتی شندے نے ’ایکس‘ پر ویڈیو پوسٹ جاری کر کہا کہ ’’آنے والی 22 تاریخ کو راہل گاندھی جی ہمارے پونے آ رہے ہیں، خاص طور پر بیٹیوں کے لیے ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام لے کر۔‘‘’اب لڑکیاں بولیں گی، ملک سنے گا‘، راہل گاندھی 22 اگست کو پونے میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام سے کریں گے خطاباپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں پرنیتی شندے مزید لکھتی ہیں کہ ’’مہاراشٹر ساوتری بائی جی، جیجاؤ جی، اہلیابائی جی اور رمابائی امبیڈکر جی کی ریاست ہے۔ ان عظیم خواتین نے اپنی ہمت، حوصلے اور عزم کے بل پر ایسے کارنامے انجام دیے کہ نہ صرف ہمارے ملک بلکہ پوری دنیا میں تبدیلی آئی اور ہم جیسی لڑکیوں اور بیٹیوں کو بھی حوصلہ ملا۔‘‘ ان کے مطابق مہاراشٹر کی بیٹیوں کے خون میں ہی ہمت اور ضد ہے۔ جس طرح جنتر منتر پر جین-زی نے انقلاب برپا کر دیا، اسی طرح آنے والے دنوں میں مہاراشٹر میں بھی بیٹیوں کے ذریعے راہل گاندھی جی کی قیادت میں انقلاب آئے گا۔ اسی لیے 22 اگست کو ساوتری بائی جی کی بیٹیاں پونے میں منعقد ہونے والے ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام میں ضرور شامل ہوں۔आने वाली 22 तारीख को राहुल गांधी जी हमारे पुणे में आ रहे हैं, खासतौर से बेटियों के लिए ‘छात्रों की गूंज’ कार्यक्रम लेकर।महाराष्ट्र सावित्रीबाई जी, जिजाऊ जी, अहिल्याबाई जी और रमाबाई अम्बेडकर जी का राज्य है। उन्होंने अपनी हिम्मत, अपने हौसले और जिद के दमपर कमाल कर दिया। उनकी वजह… pic.twitter.com/GFp51uYbkL— Congress (@INCIndia) August 20, 2026آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قومی ترجمان راگنی نائک ’ایکس‘ پر پونے میں ہونے والے ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے حوالے سے کہتی ہیں کہ ’’اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جی نے ہمیشہ لڑکیوں کے حقوق کی بات کی ہے اور ان کے حقوق کے لیے مضبوطی سے آواز اٹھائی ہے۔ اب راہل گاندھی جی ’چھاتروں کی گونج‘ لے کر پونے آ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے نوجوان خواتین سے پروگرام میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’آئیے، راہل گاندھی جی کے ساتھ جڑیے، جہاں خواتین کے حقوق پر بات ہوگی اور ان سے جڑے سوالات کے جواب تلاش کیے جائیں گے۔‘‘नेता विपक्ष राहुल गांधी जी ने हमेशा लड़कियों के अधिकारों की बात की है, उन्हें मजबूती से आगे बढ़ाया है।अब राहुल गांधी जी 'छात्रों की गूंज' लेकर पुणे आ रहे हैं। आइए, राहुल गांधी जी के साथ जुड़िए, जहां महिला अधिकारों की बात होगी और इससे जुड़े सवालों के जवाब ढूंढे जाएंगे। :… pic.twitter.com/2dD0qztUQv— Congress (@INCIndia) August 20, 2026کیرلم سے راجیہ سبھا رکن جیبی ماتھیر کہتی ہیں کہ ’’اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جی ہمارے فخر، ہماری طاقت اور پورے ہندوستان میں خواتین اور نوجوانوں کے لیے فکر و تشویش کے ایک مضبوط ستون ہیں۔ 22 اگست 2026 کو پونے میں راہل گاندھی جی نوجوان خواتین کی آواز سنیں گے اور نوجوانوں کے خوابوں اور امنگوں کو جلا بخشیں گے۔ میری تمام نوجوان خواتین سے اپیل ہے کہ وہ اس پروگرام میں ضرور شریک ہوں، ان سے بات کریں اور ان کی باتیں سنیں۔‘‘LoP Shri @RahulGandhi ji is our pride, our strength, and a pillar of care for women and youth across India.On 22nd August 2026 in Pune, Shri Rahul Gandhi ji will listen to the voices of young women and capture the imagination of the youth.I urge all young women to be there,… pic.twitter.com/FEhwxeOKJG— Congress (@INCIndia) August 20, 2026اے آئی سی سی انچارج، ہماچل پردیش اور چندی گڑھ رجنی پاٹل ’ایکس‘ پر ویڈیو پوسٹ کر نوجوان خواتین سے کہتی ہیں کہ ’’چھاتروں کی گونج کا مکالمہ اس بار پونے میں ہونے جا رہا ہے، جس میں ملک کی بیٹیاں اپنی آواز بلند کریں گی۔ آپ سب اس پروگرام میں ضرور شامل ہوں اور بیٹیوں کی آواز بلند کریں۔‘‘ اے آئی سی سی سکریٹری اور گجرات کی انچارج سبھاشنی شرد یادو کا کہنا ہے کہ ’’ پونے صرف ایک شہر نہیں بلکہ سماجی تبدیلی اور تعلیمی انقلاب کی سرزمین ہے۔ اب اسی سرزمین پر اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جی 22 اگست کو ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے ساتھ آ رہے ہیں۔ اس بار صرف نوجوان خواتین اور طالبات کی آوازیں گونجیں گی۔ آئیے ہم سب اس پروگرام میں شامل ہوں اور اپنے مسائل اٹھائیں۔‘‘'छात्रों की गूंज' का संवाद इस बार पुणे में होने जा रहा है, जिसमें देश की बेटियां अपनी आवाज उठाएंगी। आप सभी इस कार्यक्रम में जरूर शामिल हों और बेटियों की आवाज बुलंद करें। : @rajanipatil_in जी #ChhatronKiGoonj pic.twitter.com/knDEWPrqcZ— Congress (@INCIndia) August 20, 2026पुणे सिर्फ शहर नहीं, बल्कि सामाजिक परिवर्तन और शिक्षा क्रांति की धरती है। अब इसी धरती पर नेता विपक्ष श्री राहुल गांधी 22 अगस्त को 'छात्रों की गूंज' कार्यक्रम लेकर आ रहे हैं। इस बार सिर्फ युवा महिलाओं और छात्राओं की आवाज गूंजेगी। आइए.. हम सभी इस कार्यक्रम से जुड़ें और अपने… pic.twitter.com/t1MRFPLca6— Congress (@INCIndia) August 20, 2026کانگریس کی نیشنل سکریٹری اور چھتیس گڑھ کی انچارج زریتا لیتفلانگ نے ’ایکس‘ پوسٹ میں کہا کہ ’’اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جی مہاراشٹر کے پونے میں ہونے والے ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ 22 اگست کو ہونے والا یہ پروگرام صرف خواتین کے لیے ہوگا، جہاں ان کے دل کی بات سنی جائے گی۔ اس لیے تمام نوجوان خواتین سے اپیل ہے کہ آپ اس پروگرام میں ضرور شامل ہوں اور اپنے خیالات ہمارے ساتھ شیئر کریں۔‘‘नेता विपक्ष श्री राहुल गांधी जी महाराष्ट्र के पुणे में होने वाले 'छात्रों की गूंज' में शामिल हो रहे हैं।22 अगस्त को होने वाला ये कार्यक्रम सिर्फ महिलाओं के लिए होगा, जहां उनकी मन की बात सुनी जाएगी। इसलिए सभी young womens से अपील है कि आप इस कार्यक्रम में शामिल होइए और अपने… pic.twitter.com/p0VN78dqFP— Congress (@INCIndia) August 20, 2026