نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 82ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنی والدہ سونیا گاندھی کی آنے والی خودنوشت ’بیلانگنگ: اے جرنی آف لو‘ کے حوالے سے جذباتی پیغامات شیئر کیے ہیں۔ دونوں نے سونیا گاندھی کی زندگی، ان کی جدوجہد اور راجیو گاندھی کے ساتھ ان کے رشتے کو یاد کرتے ہوئے کتاب کو سراہا۔راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سونیا گاندھی کے جوانی کے دور کی تصویر کے ساتھ کتاب کا سرورق شیئر کیا۔ انہوں نے اپنی والدہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے سونیا اور راجیو گاندھی کو آخری بار 35 سال سے زیادہ عرصہ قبل ایک ساتھ دیکھا تھا۔ راجیو گاندھی کے انتقال کے بعد سے انہوں نے اپنی والدہ کو زندگی کی جانب سے درپیش ہر مشکل کا سامنا مسلسل ہمت اور وقار کے ساتھ کرتے دیکھا ہے۔Mama,I last saw you and Papa together more than 35 years ago. Since the day Papa left, I have watched you face everything life threw at you with never-ending courage and dignity. Only Priyanka and I really know what you have been through, and how difficult your life after Papa… pic.twitter.com/OYumcZ2hnC— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 20, 2026راہل گاندھی نے لکھا کہ صرف وہ اور پرینکا ہی جانتے ہیں کہ ان کی والدہ نے کن حالات کا سامنا کیا اور راجیو گاندھی کے بعد ان کی زندگی کتنی مشکل رہی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی اور فخر ہے کہ سونیا گاندھی کی کہانی اب ان لاکھوں لوگوں تک پہنچے گی جو ان سے محبت کرتے ہیں۔راہل نے مزید کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ سونیا گاندھی جیسی نجی زندگی پسند کرنے والی شخصیت کے لیے اپنی خوبصورت کہانی دنیا کے سامنے بیان کرنا کتنا مشکل رہا ہوگا۔ انہوں نے جذباتی انداز میں لکھا، ”آج، ان کی سالگرہ پر، میں پاپا کو مسکراتے ہوئے اور اپنی خوبصورت سونیا کو فخر سے دیکھتے ہوئے دیکھ سکتا ہوں۔“’بی جے پی مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں سے کہتی ہے کہ ان کا کوئی وجود نہیں‘، راہل گاندھی کا سنگین الزامOn my father’s birthday today, I think he would have been especially proud of my mother for having written her story with so much heart and honesty. For me, it’s one of the greatest love stories of our time. I feel privileged to have witnessed it and I am happy that through her…— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) August 20, 2026دوسری جانب پرینکا گاندھی نے بھی سونیا گاندھی کی خودنوشت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ راجیو گاندھی اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی اہلیہ کو اتنے دل اور ایمانداری کے ساتھ اپنی کہانی لکھنے پر خاص طور پر فخر محسوس کرتے۔ پرینکا نے راجیو اور سونیا گاندھی کے رشتے کو ’’ہمارے عہد کی عظیم ترین محبت کی کہانیوں میں سے ایک‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس رشتے کو قریب سے دیکھنے کا اعزاز حاصل رہا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ کتاب کے ذریعے لوگ ان کی والدہ کو حقیقت میں جان سکیں گے۔انہوں نے سونیا گاندھی کو ایک بہادر، وفادار اور ہمدرد خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی مضبوط بھی ہیں اور جب چاہیں تو بہت خوش مزاج اور مزاحیہ بھی۔ پرینکا نے کہا کہ سونیا گاندھی کی زندگی اپنے شوہر اور اپنے ملک سے ان کی محبت کی گواہی ہے۔ انہوں نے آخر میں اپنی والدہ سے مخاطب ہوکر لکھا، ”لو یو، ماں، اور مجھے آپ پر بہت، بہت فخر ہے۔“راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر ’ویر بھومی‘ پہنچے سونیا گاندھی، کھڑگے، راہل اور پرینکا، پیش کیا خراج عقیدتخیال رہے کہ سونیا گاندھی کی 544 صفحات پر مشتمل خودنوشت ’بیلانگنگ: اے جرنی آف لو‘ 10 نومبر 2026 کو ہارڈ کور ایڈیشن میں شائع ہوگی۔ امریکی پبلشر الفریڈ اے نوف کے مطابق کتاب کا آڈیو ایڈیشن بھی پینگوئن رینڈم ہاؤس کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ کتاب میں سونیا گاندھی کے جنگ کے بعد کے اٹلی میں بچپن، کیمبرج میں 19 سال کی عمر میں راجیو گاندھی سے ملاقات اور محبت، ہندوستان آمد، خاندانی زندگی اور ان سانحات کا ذکر ہے جنہوں نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔خودنوشت میں سونیا گاندھی کی راجیو گاندھی کی والدہ اور ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی سے ملاقات، سیاست میں ان کی ہچکچاہٹ کے باوجود قدم رکھنے اور بعد میں انڈین نیشنل کانگریس کی طویل عرصے تک صدر رہنے کے سفر کو بھی بیان کیا گیا ہے۔