امریکا کا گرین کارڈ حاصل کرنا اب مزید مشکل ہوگا!

Wait 5 sec.

واشنگٹن (21 اگست 2026): امریکا میں گرین کارڈ کا حصول مزید مشکل ہوگا کیونکہ 15 ستمبر سے قوانین میں بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ کے لیے درخواست دینے والے افراد کے لیے 18 ستمبر سے قوانین میں بڑی تبدیلی ہونے جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز نے ’پبلک چارج‘ سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ان ہدایات کے تحت متعلقہ افسران کو یہ جائزہ لینے میں زیادہ اختیار حاصل ہوگا کہ آیا کوئی درخواست گزار مستقبل میں سرکاری امداد پر انحصار کرسکتا ہے یا نہیں۔نئے نظام کے تحت درخواست گزار کی مالی حالت کے ساتھ ساتھ اس کی عمر، صحت، خاندانی صورتحال، تعلیم اور صلاحیتوں جیسے متعدد عوامل کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ تبدیلی امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے 2022 کے ’پبلک چارج‘ قوانین واپس لیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔