لندن (15 اگست 2026): اپنی 10 سالہ بیٹی سارہ شریف کے قتل کے جرم میں عمر قید پانے والے عرفان شریف پر جیل میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، عدالت نے عرفان پر حملے کے الزام میں 2 قیدیوں پر اقدامِ قتل کی فردِ جرم عائد کر دی۔اسٹیون سینسم اور ایڈم واٹسن پر جنوری 2025 میں بیلمارش جیل میں حملہ کر کے عرفان شریف کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام ہے، پراسیکیوشن کے مطابق عرفان شریف پر جیل میں حملہ کیا گیا تھا۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں عرفان شریف کے چہرے اور گردن پر زخم آئے تھے، دونوں ملزمان 26 اگست کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہوں گے۔برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس نے اس مقدمے کو فعال قرار دے کر منصفانہ ٹرائل پر زور دیا، عرفان شریف پر حملہ یکم جنوری 2025 کو بیلمارش جیل میں کیا گیا تھا، حملے کے تقریباً 19 ماہ بعد دونوں قیدیوں پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔10 سالہ سارہ شریف کا خون رنگ لے آیا، برطانیہ میں بچی کے نام سے تحفظ اطفال قانون لانے کی تیاریخیال رہے کہ عرفان شریف سارا شریف کے قتل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے، عرفان کو کم از کم 40 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ دس سالہ سارہ شریف کو اگست 2023 میں ووکنگ سرے میں قتل کیا گیا تھا۔سارہ کے قتل میں والد عرفان شریف اور سوتیلی والدہ بینش بتول کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔