ای چالان کے نام پر فائل انسٹال کرتے ہی شہری کے بینک اکاؤنٹ سے 12 لاکھ روپے غائب

Wait 5 sec.

(16 اگست 2026): ای چالان کے نام پر ایک شخص کے ساتھ بڑا سائبر فراڈ ہو گیا اور وہ بیٹھے بٹھائے 12 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے محروم ہو گیا۔ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے گاڑیوں کے چالان کا روایتی طریقہ ختم کرتے ہوئے ای چالان متعارف کرایا گیا، تاہم یہ نظام شہریوں کے لیے تکلیف کا باعث بن رہا ہے اور ای چالان کے نام پر بڑے بڑے فراڈ ہو رہے ہیں۔ای چالان کے نام پر ایک بڑا سائبر فراڈ سامنے آیا ہے، جس میں ایک شہری کا بینک اکاؤنٹ خالی کرتے ہوئے 12 لاکھ روپے سے زائد رقم نکلوا لی گئی۔تاہم یہ واقعہ پڑوسی ملک بھارت میں پیش آیا، جہاں ای چالان کے نام پر موصول ہونے والی مشتبہ APK فائل انسٹال کرنا جگتیال کے رہائشی اشوک کو بہت مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایک شخص کو مہنگا پڑ گیا۔ سائبر فراڈ کے نتیجے میں اس کے بینک اکاؤنٹ سے 4 لاکھ 15 ہزار روپے غائب ہوگئے۔اشوک کو واٹس ایپ پر ای چالان کے نام سے ایک APK فائل موصول ہوئی۔ مذکورہ شخص نے اس کو سرکاری پیغام سمجھتے ہوئے فائل اپنے موبائل فون میں انسٹال کرلی۔اشوک نے ادھر فائنل انسٹال کی اور ادھر اس کے بینک اکاؤنٹ سے رقم کی منتقلی شروع ہو گئی۔ جب تک اس کو پتہ چلتا، اس کے اکاؤنٹ سے 4 لاکھ 15 ہزار روپے (تقریباً 12 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) فراڈیوں کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکے تھے۔متاثرہ شخص نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت کی، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔دوسری جانب پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ واٹس ایپ یا دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی مشتبہ APK فائلیں انسٹال نہ کریں اور ای چالان کے نام پر آنے والے کسی بھی لنک یا فائل پر کارروائی کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔خبردار! ای چالان کے جعلی پیغامات کا نیا فراڈ شہریوں کو نشانہ بنانے لگا