ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدہ قومی وقار اور رہبرمعظم کے اصولوں کے تحت طے پایا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور ماہرین کی مشاورت سےمعاہدہ کیا، ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر امریکا کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔صدر نے کہا کہ اسرائیل عالمی طاقتوں کی حمایت سے خطے میں بدامنی پھیلا رہا ہے عوامی اتحاد اور مزاحمت کے ذریعے موجودہ مشکلات پر قابو پائیں گے، ملک کو مزید مضبوط بنانےکےلیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنه ای سے چند روز پہلے ہونے والی ملاقات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی اچھی رہی، جس میں تمام اہم موضوعات اور مشکلات پر تبادلہ خیال ہوا۔ایرانی صدر نے کہا رہبر انقلاب سے اپنی سوچ اور پریشانیوں کا ذکر کیا، جنھیں انھوں نے غور سے سنا، ہماری ملاقات 7 سے 8 گھنٹے جاری رہی، اس دوران ہم نے مختلف امور پر گفتگو کی۔