(16 اگست 2026): اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد جنوبی لبنان پر وائٹ فاسفورس بم برسا دیے بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد شہید ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی ہونے کے باوجود جنوبی لبان پر مہلک ترین حملہ کرتے ہوئے وائٹ فاسفورس بم برسا دیے، جس کے نتیجے میں تین بچوں اور دو خواتین سمیت 11 افراد شہید ہو گئے جب کہ دو افراد زخمی ہوئے۔لبنانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع نبطیہ کےعلاقے انصار کے نواح میں گھر پر حملے میں 7 افراد شہید ہوئے جب کہ دیر زہرانی قصبے پر ایک اور حملے میں چار افراد شہید اور 17 زخمی ہوئے۔لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید والے عام شہری تھے۔ اسرائیل کشیدگی بڑھانے سے گریز کرے۔ترجمان عرب لیگ کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں سے جنگ پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ قابض قوت تنازع کو طول دینا، مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنا اور زمینی حقائق کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرنا چاہتی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں کا ’’مناسب جواب‘‘ دینے کا اعلان کیا ہے۔تنظیم نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری رکھنے کے بجائے اپنا مؤقف سخت کرے۔