گاڑیوں کی نمبر پلیٹس: شارجہ پولیس کا اہم اعلان سامنے آگیا

Wait 5 sec.

شارجہ: شارجہ پولیس نے ‘نون’ (Noon) کے ساتھ مل کر ایک نئی اور جدید سہولت شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جس کے تحت گاڑیوں کے مالکان کو اب اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹس جمع کروانے کے لیے ٹریفک و لائسنسنگ سینٹرز کے نہیں جانا پڑے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شارجہ پولیس کی جانب سے لانچ کی گئی اس سروس کے تحت ‘نون’ کا نمائندہ براہِ راست صارف سے گاڑی کی نمبر پلیٹس وصول کرے گا اور انہیں متعلقہ ٹریفک اینڈ لائسنسنگ سینٹر پہنچائے گا۔رپورٹس کے مطابق صارف کو نمبر پلیٹ موصول ہونے کے بعد تحریری ایس ایم ایس (SMS) کے ذریعے تصدیق بھیجی جائے گی۔ اس کے بعد گاڑی کے مالکان وزارتِ داخلہ (MOI UAE) کی سمارٹ ایپ یا آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے باقی ماندہ معاملات گھر بیٹھے مکمل کر سکیں گے۔شارجہ پولیس کے مطابق اس کا بنیادی مقصد شہریوں کے وقت اور محنت کو بچانا اور لائسنسنگ کے طریقہ کار کو مزید آسان اور تیز بنانا ہے۔شارجہ میں کاروبار کے لیے عائد فیس میں بڑی رعایتپولیس کے محکمہ برائے ڈرائیورز اینڈ وہیکلز لائسنسنگ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ڈیجیٹل خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور ڈرائیورز کو جدید و لچکدار سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سروس کو جلد فعال کردیا جائے گا جس کے بعد شہری وزارتِ داخلہ کی ایپ یا سروس سینٹرز کے ذریعے اس کا استعمال کر سکیں گے۔