ٹرمپ کا ایران پر سخت ترین معاشی پابندیوں کا اعلان

Wait 5 sec.

واشنگٹن (20 اگست 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر سخت ترین معاشی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مجھ سے زیادہ کسی نے ڈیل کرنے کا موقع نہیں دیا۔ لیکن افسوس ہے ان پر کہ وہ یہ موقع حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ لہٰذا آج میں اعلان کر رہا ہوں کہ کسی بھی ملک کے خلاف اب تک کی جانے والی سب سے زیادہ تباہ کن معاشی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران غیر معمولی پیمانے کی معاشی جنگ سے تنہا رہ جائے گا، ان کی بحریہ ختم ہو چکی ہے، ان کی فضائیہ تباہ ہو چکی ہے، ان کی فوجی فیکٹریاں اب ملبے کا ڈھیر ہیں، ان کی کرنسی بے وقعت ہو چکی ہے، اور ان کا ملک ایک دھاگے سے لٹک رہا ہے۔ٹرمپ نے کہا آج میں یہ بھی اعلان کر رہا ہوں کہ جو بھی ملک اپنے مالیاتی اداروں، کاروباری اداروں، ہوائی اڈوں یا حکومتی اداروں کو ایران کو کسی بھی قسم کی، سہارا دینے والی امداد فراہم کرنے کی اجازت دے گا، اسے خود بھی زبردست معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔گرتی مقبولیت کے بیچ ٹرمپ کا بڑا داؤ، 42 سال بعد ڈیلس میں ریپبلکنز کا تاریخی اجتماعانھوں نے خبردار کیا کہ ہوائی اڈوں کے ذریعے ایران کو لائف لائن فراہم کرنے والے نتائج بھگتیں گے، ایران کی تیل کی اسمگلنگ، سویپ لائنز، نقد رقوم کی منتقلی، ایکسچینج ہاؤسز، بحری جہازوں کی رجسٹریاں، فرنٹ کمپنیاں، یہ سب کچھ اب فوراً بند ہونا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ’’آپ جانتے ہیں کہ آپ کون ہیں۔ یہ معاشی محاذ پر فیصلہ کن حملہ ہوگا، اور ہمیں اپنے تمام اتحادیوں کی ضرورت ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ ایران کو الگ تھلگ کیا جائے اور ایران کے خطرے کو شکست دی جائے۔‘‘