اتر پردیش اور بہار میں مانسون ہوا خطرناک، ہماچل سے کیرالہ تک 23 ریاستوں میں آندھی و بارش کی وارننگ

Wait 5 sec.

ہندوستان کے بڑے حصے میں مانسون والی بارش اور ہواؤں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ ہندوستانی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 21 اگست کے لیے اتر پردیش، بہار، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش سمیت ملک کی تقریباً 23 ریاستوں میں موسلادھار بارش، آسمانی بجلی اور تیز آندھی کی سنگین وارننگ جاری کی ہے۔ شمال مشرقی مدھیہ پردیش اور اس سے متصل جنوب مشرقی اتر پردیش کے اوپر بنے کم دباؤ والے علاقے کے اثر سے پورے شمالی اور وسطی ہندوستان میں مانسون انتہائی جارحانہ نظر آ رہا ہے۔IMD has issued an orange warning for very heavy rainfall over Madhya Pradesh today.️ Heavy rainfall is also forecast over Uttarakhand, Western Uttar Pradesh, Himachal Pradesh, Jammu & Kashmir, Odisha, Sub-Himalayan West Bengal and parts of Northeast India.⛈️ Thunderstorms… pic.twitter.com/Wy6GuE7iCi— IndSamachar News (@Indsamachar) August 21, 2026محکمہ موسمیات کے ذریعہ آج ساحلی اور میدانی علاقوں میں 75 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں بھی 21 اگست کو موسم کا مزاج پوری طرح بدلنے والا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے حبس اور تیز دھوپ سے پریشان دہلی والوں کو آج راحت ملنے کے ساتھ ساتھ تیز بارش کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق دہلی اور اس سے متصل این سی آر (نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام، فرید آباد) میں آج پورے دن بادل چھائے رہیں گے اور وقفہ وقفہ سے شدید بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کے دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز آندھی اور ہوائیں چلنے کا اندازہ بھی لگایا گیا ہے۔ دہلی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ شدید بارش کی وارننگ کے پیش نظر دہلی کے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے اور اہم چوراہوں پر ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔The #IMD said that light to very light rains are possible at certain places in #Delhi on Friday. The rains will either happen early in the morning or at noon. Another spell of light rain might hit the city towards the evening or night on August 21.https://t.co/PVrqyYyp92— News9 (@News9Tweets) August 21, 2026اتر پردیش میں اس وقت مانسون کی بارش نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ پریاگ راج، وارانسی، چترکوٹ، بہرائچ اور ایودھیا جیسے اضلاع میں ندیاں طغیانی پر ہیں اور کئی علاقے پوری طرح زیر آب ہو چکے ہیں۔ لکھنؤ موسمیاتی مرکز کے مطابق شمال مغربی اتر پردیش میں سطح سمندر سے 3.1 کلومیٹر کی بلندی پر ایک گردابی گردش بنی ہوئی ہے، جس کے باعث 21 اگست کو پورے صوبے میں بارش کی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔اس درمیان سہارنپور، میرٹھ، مظفر نگر، بجنور، علی گڑھ، ایٹا، فیروزآباد، آگرہ، متھرا، بریلی، پیلی بھیت اور شاہجہاں پور میں آسمانی بجلی چمکنے اور بھاری بارش کو لے کر ’یلو الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔ گوتم بدھ نگر، آگرہ، کانپور، پریاگ راج اور جھانسی سمیت کئی مغربی و مشرقی اضلاع میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ راجدھانی لکھنؤ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم 28 ڈگری سیلسیس رہنے کے امکانات ہیں۔Uttar Pradesh Rains: Rising river levels raise flood fears in Prayagraj and Unnao. pic.twitter.com/MF3GMERVn1— News Arena India (@NewsArenaIndia) August 21, 2026دوسری طرف بہار کے گیا، پٹنہ، جہان آباد، بھوجپور، بکسر، سیوان، ویشالی، مظفرپور، دربھنگہ، بھاگلپور، پورنیہ اور کٹیہار سمیت تقریباً 2 درجن اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ ہے۔ پٹنہ میں 50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ راجدھانی پٹنہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم 29 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔ اسی طرح جھارکھنڈ کے رانچی، دھنباد، دیوگھر، بوکارو، جمشیدپور اور گریڈیہہ میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلنے اور جھما جھم بارش کا امکان ہے۔ رانچی میں درجہ حرارت 24 سے 31 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔बिहार में मानसून की सक्रियता बढ़ने के साथ कई जिलों में झमाझम बारिश का दौर जारी है। मौसम विज्ञान केंद्र, पटना ने अगले 24 घंटे के दौरान पटना समेत 14 जिलों में मेघ गर्जन के साथ भारी बारिश की चेतावनी जारी की है। भभुआ, गोपालगंज, रोहतास और पश्चिम चंपारण में कुछ स्थानों पर अत्यधिक भारी… pic.twitter.com/6zTnVWWU31— News4Nation (@news4nations) August 21, 2026اتراکھنڈ کے رودر پریاگ، باگیشور، پوڑی گڑھوال، نینی تال، ہریدوار اور رشی کیش میں تیز ہواؤں (50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ شدید بارش کا الرٹ ہے۔ محکمۂ موسمیات نے حساس پہاڑی راستوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق مسافروں کو محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔ دہرادون میں پارہ 23 سے 29 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ وہیں ہماچل پردیش کے شملہ، کلو، کانگڑا، منڈی اور سولن میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی اور بھاری بارش کی وارننگ ہے۔ منالی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ اسی کے ساتھ جموں و کشمیر کے اننت ناگ، کلگام، کٹھوعہ، پونچھ، جموں اور بارہمولہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کے امکانات ہیں۔#WATCH | Nainital, Uttarakhand: Naini Lake water level rises over 10 feet amid heavy monsoon rains. pic.twitter.com/V6DHTVVfcj— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) August 21, 2026راجستھان کے جے پور، بیکانیر، جودھپور، ادے پور، کوٹا، اجمیر، دھولپور اور کرولی میں ہلکی سے درمیانی بارش اور کچھ مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ جے پور میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ شمال مشرقی مدھیہ پردیش میں بنے کم دباؤ والے علاقے کے باعث بھوپال، شیوپوری، گنا، ودیشا، ساگر، گوالیار اور دمَو میں 55-60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی اور تیز بارش ہوگی۔ بھوپال میں درجہ حرارت 24 سے 28 ڈگری سیلسیس رہے گا۔गुवाहाटी, असम: शहर में भारी बारिश के बाद ज़ू रोड इलाके में जलभराव हुआ।#Guwahati #Assam #HeavyRain #Rainfall #Waterlogging pic.twitter.com/XC0oIQDF6j— NBT Hindi News (@NavbharatTimes) August 21, 2026جنوبی ہندوستان کی بات کریں تو کیرالہ اور ساحلی کرناٹک میں مانسون پوری طرح فعال رہے گا اور شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بادلوں کی آمد و رفت کے ساتھ درمیانی درجہ کی بارش ہوگی، جبکہ تمل ناڈو میں موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا اندازہ ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان کی ریاستوں آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں درمیانی سے شدید درجہ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سکم، تریپورہ، ناگالینڈ اور منی پور میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارش ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔