واشنگٹن(21 اگست 2026): امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے اتحادی ممالک کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے۔امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اتحادی ممالک کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ انہیں اب امریکا اور ایران میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا فیصلہ کرے کہ وہ کس کا ساتھ دینا چاہتی ہے۔اسکاٹ بیسنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر اتحادی ممالک اس ’قاتل حکومت‘ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں امریکا کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے اعلان کیا کہ ایران پر تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کی جائیں گی اور ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔امریکی وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد ایرانی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے تاکہ تہران کے پاس اپنی پراکسیز کی مالی معاونت اور انہیں طاقت فراہم کرنے کی صلاحیت کو محدود کیا جا سکے۔انہوں نے تصدیق کی کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری ہے اور اس پالیسی کا بنیادی ہدف ایرانی حکومت کا خاتمہ ہے۔