کویت: وزارت داخلہ کا ویزوں سے متعلق اہم اعلان

Wait 5 sec.

کویت سٹی: کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے کہ انٹری ویزوں اور رخصت کے اجازت ناموں (لیو پرمٹس) کی خودکار (آٹومیٹک) توسیع کا سلسلہ یکم ستمبر 2026 سے ختم کیا جا رہا ہے اور ویزوں کی قانونی مدت، قواعد و ضوابط کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی تدابیر کے تحت کویت میں موجود تمام افراد کے وزٹ ویزوں کی آٹومیٹک توسیع کا خاتمہ ہو جائے گا، اور قانونی میعاد و طریقہ کار کو دوبارہ نافذ کردیا جائے گا۔وزارت کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم غیر ملکیوں کے لیے بھی رخصت کے اجازت ناموں کی معمول کی میعاد بحال ہو جائے گی۔ تاہم، جو غیر ملکی شہری 31 اگست 2026 یا اس سے قبل کویت سے روانہ ہوں گے، وہ مروجہ ضوابط کے مطابق اس اضافی اور استثنائی توسیع سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔کویت میں ملازمین کیلیے وارننگ جاری، 27 اگست تک یہ کام لازمی کر لیںرپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ (Sahel) ایپلی کیشن کے ذریعے جاری کردہ ”ریذیڈنسی پرمٹ سٹیٹس سرٹیفکیٹ” کو ہی رخصت کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ معلوم کرنے کا سرکاری حوالہ سمجھا جائے گا۔ لہٰذا، بیرون ملک مقیم تارکینِ وطن کو سرٹیفکیٹ پر درج تاریخ کے اندر کویت واپس آنا ہوگا۔