بی این پی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام بنگلہ دیش کے صدر منتخب

Wait 5 sec.

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی حکمران جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام عالمگیر ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 78 سالہ مرزا فخر الاسلام نے پارلیمانی ووٹنگ میں ریٹائرڈ آرمی کرنل اور اپوزیشن اتحاد کے امیدوار اولی احمد کو مات دی۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں صدر کا عہدہ زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے۔ نئے صدر سربراہِ مملکت اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ہوں گے، جبکہ ملک کے انتظامی اختیارات وزیراعظم اور کابینہ کے پاس رہیں گے۔بی این پی اور اس کے اتحادیوں کو رواں سال 12 فروری کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔2016 سے مرزا فخر الاسلام عالمگیر پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر امور انجام دے رہے تھے، سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت میں وہ اپوزیشن کی ایک نمایاں آواز رہے اور انہیں متعدد مرتبہ گرفتاری اور مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔بھارت شیخ حسینہ کو حوالے کرے ورنہ ۔۔۔۔۔؟ بنگلہ دیش کا انڈیا کو واضح پیغامبنگلہ دیش میں صدارتی انتخاب سابق صدر محمد شہاب الدین کے عہدہ چھوڑنے کے بعد کرایا گیا۔ شہاب الدین اپنی پانچ سالہ مدت مکمل ہونے سے قبل خرابیِ صحت کے باعث گزشتہ ماہ مستعفی ہوگئے تھے۔