نائجیریا میں کشتی الٹ گئی، بچوں سمیت 50 افراد ہلاک

Wait 5 sec.

نائجیریا (21 اگست 2026): نائجیریا میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ المناک حادثہ گورونیو کے قریب گوراؤ کے مقام پر پیش آیا، جہاں مسفاروں سے بھری کشتی الٹ گئی۔رپورٹ کے مطابق کشتی میں 70 سے زائد افراد سوار تھے، جو کشتی کی گنجائش سے زیادہ تھے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور 50 لاشوں سمیت 16 افراد کو بحفاظت نکال لیا جب کہ کئی افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ایک عینی شاہد کے مطابق کشتی میں سوار بچے ممکنہ طور پر زرعی مزدوروں اور کھیت مالکان کے ساتھ چاول کی فصل کی کٹائی کیلئے جا رہے تھے۔حادثے کے بعد تقریباً 50 لاشیں پانی سے نکال کر مقامی مسجد کے سامنے تدفین سے قبل رکھی گئی تھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ انتہائی دور افتادہ علاقے میں واقع ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔