شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم کی تیاریاں شروع

Wait 5 sec.

تہران(17 اگست 2026): سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر تین روزہ سوگ اور یادگاری تقریبات منعقد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔تہران، قم اور مشہد سمیت ایران کے مختلف شہروں میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر تین روزہ سوگ اور یادگاری تقریبات منعقد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ان تقریبات کی نگرانی ایران کے موجودہ سپریم لیڈر اور علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کریں گے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے پہلے روز شہید ہوئے تھے۔لائیو: شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسوماترپورٹ کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا سلسلہ 4 جولائی سے ایران کے مختلف شہروں میں شروع ہوا تھا، جبکہ ایران اور عراق کے 5 شہروں تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں بھی سوگ کی تقریبات منعقد کی گئی تھیں، اور انہیں مشہد میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں ایران اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی، جن میں سعودی عرب، پاکستان، روس، چین اور ترکی سمیت متعدد ممالک کے اعلیٰ سطح وفود بھی شامل تھے۔یاد رہے کہ ان کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا ہے۔