تہران: پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیک ڈور رابطے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل حسین کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کے عہدیداروں اور امریکی حکام میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا دعویٰ جنگ میں شکست اور مایوسی کا نتیجہ ہے۔بریگیڈیئر جنرل حسین کا کہنا ہے کہ سفارتی معاملات ایران کی سیاسی قیادت کے دائرہ کار میں ہیں، ٹرمپ کا بیانیہ میدان میں مددگار ثابت نہیں ہوگا۔ٹرمپ نے پاسداران انقلاب سے خفیہ رابطے کی تصدیق کردی، فاکس نیوز کا دعویٰترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی صدر تیل، توانائی کی قیمتوں کو عارضی طور پر کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں، امریکا کے پاس آگے بڑھنے کا واحد راستہ شکست تسلیم کرنا اور ایرانی شرائط پر عمل کرنا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کے سینئر عہدیداروں سے بات چیت جاری ہے۔فاکس نیوز کے صحافی کا بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا ہے کہ امریکی حکام نے پاسداران انقلاب سے براہ راست بات کی ہے۔صحافی کا کہنا تھا کہ رابطہ نشاندہی کرتا ہے ٹرمپ انتظامیہ ایرانی سیاسی حکام سے سخت گیر حلقوں سے بھی رابطے میں ہے۔