امریکا کا ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید سخت پابندیاں لگانے کا اعلان

Wait 5 sec.

واشنگٹن (14 اگست 2026): امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں اور ایسے اقدامات کیے جائیں گے، جس کا اس نے پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔میکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایران کے دنیا بھر میں موجود بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل کرنسیوں کو منجمد کیا جائے گا۔اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا ایسے اقدامات اٹھائے گا، جس سے ایران معاشی طور تنہائی کا شکار ہو جائےگا۔ ہم وہ اقدامات کرنے جا رہے ہیں، جو ایران نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔امریکی وزیر خزانہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی انتہائی شدید ہے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔اگر امریکا کی جانب سے آئندہ ہفتے مزید سخت معاشی اقدامات کیے جاتے ہیں تو ایران کی معیشت پر دباؤ بڑھنے کے ساتھ عالمی منڈیوں، تیل کی قیمتوں اور خطے کی تجارت پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔