نیویارک : مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی بیٹی فوبی گیٹس اور ان کے اے آئی شاپنگ اسٹارٹ اپ فیا کو مبینہ ’کوکی اسٹفنگ‘ تنازع کے بعد سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں فوبی گیٹس کو زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا ملنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق ’کوکی اسٹفنگ‘ ایک ایسا عمل ہے جس میں صارف کی آن لائن سرگرمی کو اس طرح ٹریک کیا جاتا ہے کہ کسی فروخت کا کریڈٹ اور اس پر ملنے والا کمیشن ایسی کمپنی کو بھی حاصل ہو جائے جس نے حقیقت میں فروخت مکمل کرانے میں کردار ادا نہ کیا ہو، اس خلاف ورزی کی زیادہ سے زیادہ سزا 20 سال قید ہوسکتی ہے۔قانونی ماہر اور سائبر لا فرم کی بانی پارٹنر اسٹار کشمین کے مطابق وفاقی وائر فراڈ کے جرم میں زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا مقرر ہے، تاہم استغاثہ کو پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ فوبی گیٹس نے جان بوجھ کر لوگوں یا کاروباری اداروں کو دھوکا دینے کی کسی اسکیم میں حصہ لیا۔ماہر کے مطابق محض لاپروائی یا غیر دانستہ غلطی کو وائر فراڈ ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں سمجھا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر زیادہ بڑا خطرہ قید کے بجائے مالی جرمانوں اور سول مقدمات کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔اگر متاثرہ فریق یہ ثابت کر دیں کہ فایا کے مبینہ طریقہ کار کے باعث انہیں مالی نقصان ہوا تو وہ کمیشن، معاہدوں اور کاروباری تعلقات کے علاوہ صارفین کے تحفظ اور رازداری سے متعلق معاملات پر بھی قانونی کارروائی کر سکتے ہیں۔23 سالہ فوبی گیٹس نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی ساتھی طالبہ صوفیا کیانی کے ساتھ مل کر فیا قائم کیا تھا۔ اے آئی پر مبنی شاپنگ پلیٹ فارم کی صارف ایپ اور براؤزر ایکسٹینشن اپریل 2025 میں لانچ کی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق فیا کی براؤزر ایکسٹینشن بعض صورتوں میں صارف کی جانب سے مطلوبہ کارروائی کیے بغیر ہی افیلی ایٹ ٹریکنگ کوکیز انسٹال کر سکتی تھی۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس عمل سے نائکی، نورڈسٹروم اور گیپ سمیت بعض بڑے برانڈز متاثر ہوئے، تاہم ان کمپنیوں نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔فیا نے رپورٹ کے بعض دعوؤں کو مسترد کیا ہے اور کمپنی یا فوبی گیٹس پر اس معاملے میں تاحال کوئی فوجداری الزام عائد نہیں کیا گیا۔ماہرین کے مطابق اگر الزامات ثابت ہوتے ہیں تو فوبی گیٹس اور فیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ممکنہ طور پر مالی نقصانات، جرمانوں اور سول مقدمات کی صورت میں سامنے آئے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا کا امکان کم ہے۔بل گیٹس کی بیٹی کیا کرنا چاہتی ہے؟