ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے پہلے دن صرف 73 اوورس کا کھیل ہی ممکن ہو سکا۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم نے 2 وکٹیں گنوا کر 288 رنز بنائے۔ اسٹمپس کے وقت دیودت پڈیکل 131 اور رشبھ پنت 27 رنز پر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ دوسری طرف کے ایل راہل 77 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے پہلے دن شاندار بلے بازی کی۔ ہندوستان کی جانب سے دیودت پڈیکل نے شاندار سنچری اسکور کی۔ کے ایل راہل نے نصف سنچری بنائی لیکن سنچری سے قبل وہ شدید درد میں دکھائی دیے، میدان پر کچھ دیر ان کا علاج ہوا لیکن پھر وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔Devdutt Padikkal's maiden Test and KL Rahul's patient knock powered India on Day 1 in Galle #WTC27 | : https://t.co/liWlnTP6ej pic.twitter.com/R8QLXHm0zz— ICC (@ICC) August 15, 2026رشبھ پنت 36 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ دیودت پڈیکل 178 گیندوں پر 131 رنز بنا چکے ہیں، وہ اپنی اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا لگا چکے ہیں۔ اس سے قبل یشسوی جیسوال 37 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہل 162 گیندوں پر 77 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر واپس گئے۔ کپتان شبھمن گل 28 گیندوں پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں پرباتھ جے سوریہ نے آؤٹ کیا۔ تیسرے سیشن کی شروعات میں کے ایل راہل ’مسلز کریمپ‘ کی وجہ سے بلے بازی نہیں کر سکے۔ انہیں پیروں میں تکلیف کی وجہ سے درد سے کراہتے اور لنگڑاتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد وہ آگے اپنا کھیل جاری نہ رکھ سکے۔ہندوستانی ٹیم میں واپسی کرنے کے لیے سرفراز خان نے کشمیر میں کی سخت محنت، 17 کلوگرام وزن بھی کیا کم!کپتان شبھمن گل چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے اترے، جنہوں نے پڈیکل کے ساتھ 39 رنز جوڑے۔ گل اس اننگ میں 2 چوکوں کے ساتھ 16 رنز ہی بنا سکے۔ ہندوستانی ٹیم کو 236 کے اسکور پر کپتان کی شکل میں دوسرا جھٹکا لگا تھا۔ ہندوستان نے 63 اوورس کے کھیل تک 2 وکٹیں گنوا کر 239 رنز بنا لیے تھے، جس کے بعد بارش کی وجہ سے کھیل کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ کھیل دوبارہ شروع ہوا تو دیودت پڈیکل نے رشبھ پنت کے ساتھ 67 گیندوں میں 52 رنز کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ فی الحال پڈیکل 178 گیندوں میں 131 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ان کی اس اننگز میں ایک چھکا اور 12 چوکے شامل ہیں، جبکہ پنت نے 36 گیندوں میں ایک چھکے اور 3 چوکوں کے ساتھ 27 رنز بنا لیے ہیں۔ سری لنکا کی طرف سے واحد کامیابی پرباتھ جے سوریہ نے حاصل کی، جنہوں نے 24 اوورس میں 77 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کر کے دیودت پڈیکل نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ پڈیکل 21ویں صدی میں ہندوستان کے لیے نمبر 3 پر سنچری بنانے والے دوسرے بائیں ہاتھ کے بلے باز بن گئے ہیں۔ سوربھ گانگولی کے بعد، جنہوں نے 2002 میں دہلی میں زمبابوے کے خلاف 136 رنز بنائے تھے، دیودت پڈیکل 21ویں صدی میں ہندوستان کے لیے نمبر 3 پر بلے بازی کرتے ہوئے ٹیسٹ سنچری بنانے والے دوسرے بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ دوسری طرف ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔