تہران (15 اگست 2026): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی رہبر اعلیٰ مجبتیٰ خامنہ ای کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنه ای سے چند روز پہلے ہونے والی ملاقات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی اچھی رہی، جس میں تمام اہم موضوعات اور مشکلات پر تبادلہ خیال ہوا۔ایرانی صدر نے کہا رہبر انقلاب سے اپنی سوچ اور پریشانیوں کا ذکر کیا، جنھیں انھوں نے غور سے سنا، ہماری ملاقات 7 سے 8 گھنٹے جاری رہی، اس دوران ہم نے مختلف امور پر گفتگو کی۔امریکا کے ساتھ رابطہ قطر اور پاکستان کی ثالثی کے ذریعے ہی ہے، عباس عراقچیمسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ رہبر انقلاب صحت کے لحاظ سے بالکل ٹھیک تھے، 7 سے 8 گھنٹے گفتگو کرنے والے کو بیمار نہیں کہہ سکتے۔ انھوں نے واضح کیا کہ وہ سپریم لیڈر کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیوں کہ ملک کا اتحاد سب سے اہم ہے اگر یہ ٹوٹ گیا تو طاقت بھی بکھر جائے گی۔ایرانی صدر نے ملک کے معاشی حالات کے حوالے سے کہا کہ درآمدی اشیا طویل راستے سے لانے کے باعث مہنگائی بڑھ گئی ہے، ہماری آمدنی بھی کم ہو گئی ہے، پہلے تیل فروخت کرتے تھے، اب فروخت نہیں کر سکتے۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن نے کچھ ریفائنریز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے، ایسے میں معیشت کا چلنے رہنا بہت ضروری ہے۔