زمبابوے کشتی حادثہ : ہلاکتوں کی تعداد مزید اضافہ

Wait 5 sec.

ہرارے/ جوہانسبرگ : زمبابوے میں مسافر کشتی الٹنے کے المناک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی ہے، جبکہ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔مقامی پولیس کے مطابق ہفتے کے روز مزید 22 لاشیں برآمد کی گئیں، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 68 تک پہنچ گئی، حکام کا کہنا ہے کہ مزید افراد کے لاپتا ہونے کا خدشہ ہے اور تلاش کا عمل جاری رکھا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ 11 اگست کو جھیل کاریبا میں پیش آیا، جہاں تیز ہواؤں اور خراب موسم کے دوران مسافر کشتی الٹ گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے، جس کے باعث حادثے کی شدت میں اضافہ ہوا۔حکام کے مطابق مذکورہ کشتی کو زیادہ سے زیادہ 90 مسافروں کو لے جانے کی اجازت تھی، تاہم حادثے کے وقت اس میں 114 بالغ افراد، 5 عملے کے ارکان اور نامعلوم تعداد میں بچے سوار تھے۔زمبابوے کی سول پروٹیکشن یونٹ کے مطابق حادثے کے بعد 77 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا تھا، جبکہ امدادی ٹیمیں جھیل میں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔جھیل کاریبا زمبابوے اور زیمبیا کی سرحد پر واقع ایک وسیع آبی ذخیرہ ہے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ ملک میں اپنی نوعیت کے بدترین اور ممکنہ طور پر سب سے ہلاکت خیز حادثات میں شمار کیا جا رہا ہے۔حکام نے حادثے کی وجوہات اور کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔زمبابوے میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، 44 افراد ہلاک ، متعدد لاپتا