انقرہ (21 اگست 2026): ترکیہ نے غزہ کیلیے امدادی سامان لے جانے والے فلوٹیلا کو روکنے کے معاملے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے عالمی گرفتاری وارنٹ پر انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔ ترک وزارت انصاف نے انٹرپول کو نیتن یاہو کے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی۔ترک وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیتن یاہو نے غزہ میں نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کیے ہیں، اس نے بین الاقوامی پانیوں میں امدادی بحری جہازوں پر حملے کیے، غزہ میں جرائم پر پردہ نہیں ڈالنے دیں گے ملزمان کا محاسبہ کریں گے۔یہ بھی پڑھیں: وارنٹ گرفتاری جاری کرنے والے پراسیکیوٹر کی برطرفی پر نیتن یاہو خوشواضح رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔اسرائیل کو انکلیو پر اپنی جنگ کیلیے عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔