لکھی سرائے کے مشہور ’اشوک دھام مندر‘ میں اچانک بھگدڑ نے 7 عقیدتمندوں کو لی جان، کئی زخمی

Wait 5 sec.

بہار کے لکھی سرائے واقع مشہور ’اشوک دھام مندر‘ میں آج صبح دردناک حادثہ پیش آیا۔ ساون کے تیسرے سوموار پر بھگوان شیو کے ’جلابھشیک‘ کے لیے پہنچے ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند پہنچے ہوئے تھے۔ اسی دوران بجلی کا تار گرنے سے عقیدتمندوں میں زبردست بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثہ میں کم از کم 7 عقیدتمندوں کی موت ہو گئی، جبکہ 12 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاقہ کے قریبی اسپتالوں میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے۔#Breaking:7 devotees killed after stampede at temple in Bihar's Lakhisarai@Arunima24 gets you the latest details @kritsween | #stampede #Bihar pic.twitter.com/J3QdyZ7ZMi— News18 (@CNNnews18) August 17, 2026بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کے وقت مندر احاطہ میں شدید بھیڑ جمع تھی۔ عقیدتمند جلابھشیک کے لیے قطار میں لگے ہوئے تھے۔ اسی دوران بجلی کا تار گرنے سے لوگ گھبرا کر بھاگنے لگے، جس سے بھگدڑ والی حالت پیدا ہو گئی۔ کچھ خواتین بھیڑ میں دب گئیں اور موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، انتظامیہ کے افسران اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ زخمیوں کو فوراً لکھی سرائے صدر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں کچھ کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ راحت اور بچاؤ کاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انتظامیہ حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔Bihar | Lakhisarai DM Shailendra Kumar says, "The crowd swelled in an unprecedented manner. Around 6.30-6.45 am, two trains came here that too added to the crowd. Arrangements were made as we had anticipated the crowd. We then came to know that barricading broke on one side due… https://t.co/Rz6HpFHsda— ANI (@ANI) August 17, 2026اس حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے لکھی سرائے کے ضلع مجسٹریٹ شیلیندر کمار نے بتایا کہ ساون کا تیسرا سوموار ہونے کے سبب انتظامیہ نے مندر احاطہ میں بھیڑ کو کنٹرول کرنے کا انتظام کیا تھا۔ انتظامیہ کی ٹیم علی الصبح 3.30 بجے سے ہی جائے وقوع پر موجود تھی اور سبھی انتظامات بہتر انداز میں کیے گئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ 2 ٹرینوں کے رکنے سے بھاری بھیڑ مندر احاطہ تک پہنچ گئی تھی۔ چونکہ مندر میں پہلے سے ہی بھیڑ موجود تھی، اس لیے مزید عقیدتمندوں کے پہنچنے سے حالات کشیدہ ہو گئے۔ شیلندر کمار کا کہنا ہے کہ صبح تقریباً 6.45 بجے بھیڑ بڑھنے سے ایک طرف (کھیت کی طرف) کی بیریکیڈنگ ٹوٹ گئی، جس سے لوگ ایک دوسرے کے اوپر گر گئے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ فوراً 15-10 لوگوں کو ایمبولنس کی مدد سے اسپتال بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔