تہران (16 اگست 2026): ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر کرارا جواب دے دیا۔ایرانی آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو امریکا کی ملکیت قرار دینا اپنی چادر سے باہر پاؤں پھیلانا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبی گزر گاہ کو اپنے علاقے کا حصہ قرار دینے کا بیان ناقابل قبول ہے۔میجر جنرل امیر حاتمی نے مزید کہا کہ ہمارا ردعمل دیکھ کر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ مذاق کر رہے تھے، مذاق کے طور پر بھی یہ بیان ناقابل قبول ہے، یاد رکھو یہ ایران ہے اور ہمارے پاس ایسے محافظ ہیں جو تمہاری ٹانگیں توڑ دیں گے۔