ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور آج سری نگر پہنچے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔ اس کے بعد گور نے کہا کہ یہاں آ کر خوشی ہوئی۔ جموں و کشمیر ہندوستان کا اہم حصہ ہے۔ میں یہاں پہلی بار آیا ہوں۔ یہ جگہ بے حد خوبصورت ہے۔ یہاں آ کر اور اس جگہ کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ ہماری میٹنگ کافی اچھی ہوئی۔ ہم اس تعلق کو آگے بڑھانے کے لیے پرامید ہیں۔’کشمیر کو ریاستی درجہ چاہئے، کیا وائٹ ہاؤس جا کر مانگیں؟‘ جنتر منتر جانے پر پابندی سے عمر عبداللہ ہوئے برہمواضح رہے کہ سرجیو گور جموں و کشمیر اور لداخ کے 2 روزہ دورے پر آج سری نگر پہنچے۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کی۔ گور نے کہا کہ امریکہ سفر سے متعلق الرٹ جاری کرتا ہے۔ ہم وقتاً فوقتاً ان کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ دہلی، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ اور یہاں کی انتظامیہ نے اس خطے کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے کچھ بہترین اقدامات کیے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم اس معاملے پر غور کریں گے کہ کیا امریکہ کی جانب سے جاری ٹریول الرٹ کی سطح کو کم کیا جانا چاہیے۔ جیسا میں نے پہلے کہا کہ یہ ایک خوبصورت جگہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ بہت سے امریکی جموں و کشمیر آ کر اس کی خوبصورتی کا دیدار کرنا پسند کریں گے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گور سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہمارے درمیان بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بات چیت کا موقع ملا، جس میں خاص طور پر اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ امریکہ جموں و کشمیر کے لیے کیا کر سکتا ہے۔ ظاہر ہے کہ کچھ پرانے مسائل ہیں جنہیں ہم وقت کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ حالانکہ ہم اس بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے پرامید ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آنے والے سالوں میں امریکہ اور جموں و کشمیر کے درمیان روابط مزید گہرے اور وسیع ہوں گے۔It was a pleasure to receive @USAmbIndia Sergio Gor in Srinagar today. We had a very good conversation about the possibilities that exist to widen & deepen the engagement between J&K & the United States of America, particularly in areas like tourism, horticulture & the new… pic.twitter.com/VsJdJSbzJg— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) August 19, 2026جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ سرجیو گور اور ہمارے درمیان بہت اچھی بات چیت ہوئی کہ جموں و کشمیر اور امریکہ کے درمیان روابط کو کیسے بڑھایا اور گہرا کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر سیاحت، باغبانی اور نئی معیشت جیسے شعبوں میں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں اس تعلق کو برقرار رکھنے اور ہماری بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے پرامید ہوں۔