ترجمان کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ کیوں دیا؟ ایرانی سفارت خانے کا دعویٰ

Wait 5 sec.

کیپ ٹاؤن (16 اگست 2026): ایرانی سفارت خانے نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ فیملی کو وقت دینے کے لیے نہیں بلکہ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا۔جنوبی افریقا میں ایرانی سفارت خانے نے کیرولائن لیوٹ کی ناخوش گوار موڈ میں تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دھوکا بہت برا ہوتا ہے، جب آپ کا باس دھوکا دے اور آپ کو خطرے میں بھیجے جب کہ خود فوڈ ٹرک میں راہ فرار اختیار کرے تو رفاقت سے متعلق آپ کی تمام امیدیں ختم ہو جاتی ہیں۔جنوبی افریقا میں ایرانی سفارت خانے نے لکھا کہ کیرولائن لیوٹ آپ نے استعفیٰ دے کر اچھا کام کیا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر موجود سازشی نظریات کے حامیوں نے اس ہفتے قیاس آرائی کی تھی کہ لیویٹ نے اسی واقعے کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے، جس میں گزشتہ ماہ ترکی سے روانگی کے وقت ٹرمپ ایک مبینہ ایرانی خطرے سے بچنے کے لیے ایئر فورس ون سے اتر کر دوسرے طیارے میں منتقل کیے جانے کے دوران ایک کیٹرنگ ٹرک میں چھپ گئے تھے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایرانی سفارت خانے کے اس بیان کو غلط قرار دیا اور کہا ہے کہ کیرولائن لیویٹ ترکیہ کے دورے میں صدر ٹرمپ کے ساتھ تھی ہی نہیں۔ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ جلد عہدہ چھوڑ دیں گی