احتجاج کا انوکھا انداز، شہری کتے کی شکل کا ماسک پہن کر سرکاری دفتر پہنچ گیا

Wait 5 sec.

کھنڈوا (20 اگست 2026): آوارہ کتوں سے پریشان شہری نے احتجاج کا انوکھا انداز اختیار کرتے ہوئے کتے کی شکل کا ماسک پہن کر سرکاری دفتر پہنچ گیا۔یہ دلچسپ واقعہ بھارت کے شہر کھنڈوا میں پیش آیا، جہاں آوارہ کتوں کا سدباب نہ ہونے پر پریشان ایک شہری نے حکام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے منفرد طریقہ اختیار کیا اور چہرے پر کتے کی شکل کا ماسک پہن کر درخواست لے کر سرکاری دفتر میں عوامی سماعت کے لیے جا پہنچا۔نوجوان کو اس انداز سے آتا دیکھ کر وہاں موجود افسران سمیت دیگر کاموں سے آئے لوگ بھی حیران رہ گئے۔مذکورہ حلیے میں نوجوان سیکیورٹی اہلکاروں نے دفتر کے اندر جانے سے روکا تاہم اپوزیشن رہنماؤں نے مداخلت کرتے ہوئے اس کو اندر آنے کی اجازت دلوائی۔खंडवा, मध्य प्रदेश में आवारा कुत्तों के बढ़ते आतंक के विरोध में एक अनोखा प्रदर्शन देखने को मिला। एक व्यक्ति कुत्ते का कॉस्ट्यूम पहनकर कलेक्ट्रेट की जनसुनवाई में पहुंचा, जिसे देखने के लिए अधिकारियों और स्थानीय लोगों की भीड़ जुट गई।यह प्रदर्शन सिर्फ अनोखा नहीं, बल्कि शहर में… pic.twitter.com/spwJ5FMus4— Vijay Goel (@VijayGoelBJP) August 19, 2026نوجوان کے اس احتجاج میں اپوزیشن رہنما بھی شال ہو گئے۔ دیپک راٹھور نے الزام لگایا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران آوارہ کتوں کی نس بندی پر تقریباً 40 لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے، لیکن اس کے باوجود شہر میں کتوں کی تعداد کم ہونے کے بجائے مسئلہ برقرار ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مظاہرین کو ان کی شکایت کی تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہائی کرائی، جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔