یورپ تیسری دنیا کا ملک بنتا جا رہا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (05 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک سے مجرم افراد کو داخلے کی اجازت دینے کے باعث یورپ ایک ’’تیسری دنیا کا ملک‘‘ بنتا جا رہا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ عین وقت پر منتخب ہوئے تھے، اور اپنے دیرینہ مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر ہونے والی ہجرت کسی بھی ملک کی قومی سلامتی اور قومی شناخت کو کمزور کر سکتی ہے۔بن گویر نے ڈر کے مارے امریکی دورہ منسوخ کر دیاامریکی صدر نے کہا یورپ کو بھی سمجھ آ رہی ہے، جب آپ تیسری دنیا کے مجرموں کو اپنے ملک میں آنے دیتے ہیں تو آپ خود بھی تیسری دنیا جیسے ملک بن جاتے ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا میں تبدیلی بہت جلدی واقع ہوتی ہے پلک جھپکتے ہی حالات بدل جاتے ہیں، مجھے بالکل صحیح وقت پر منتخب کیا گیا۔