ایرانی سفارتخانہ نے سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر اتوار کے روز ہندوستانی وفد کی موجودگی کے لیے حکومت ہند کے ساتھ ساتھ ہندوستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ ایران نے کہا کہ یہ جذبہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور انسانی رشتوں کو ظاہر کرتا ہے۔The Embassy of the Islamic Republic of Iran in the Republic of India extends its heartfelt gratitude and sincere appreciation to the friendly Government and people of India, especially the official delegation that attended on behalf of the Government and people of India, for… pic.twitter.com/Xv01SK2fjz— Iran in India (@Iran_in_India) July 5, 2026اس بارے میں ہندوستانی سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’’جمہوریہ ہند میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ حکومت ہند اور عوام کی طرف سے موجود سرکاری نمائندہ وفد کے تئیں پرخلوص شکریہ ادا کرتا ہے، جنھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید لیڈر، عزت مآب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی وداعی تقریب میں حصہ لیا اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔‘‘ہندوستان کی اس شراکت داری کی تعریف کرتے ہوئے سفارتخانہ نے کہا کہ ’’ایران کے لوگ دوستی، ہمدردی اور احترام کے اس جذبہ کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ وہ اسے اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریۂ ہند کے درمیان اٹوٹ رشتوں کا ایک انمول ثبوت اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان طویل مدت سے چلی آ رہی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم بنیاد تصور کرتے ہیں۔‘‘ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ہندوستان میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارتخانہ ایک بار پھر ان سبھی ہندوستانی افسران، مشہور شخصیات اور ہندوستان کے لوگوں کے تئیں اپنا شکریہ ظاہر کرتا ہے جو اس غم کے وقت میں ایران کے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہے اور ان کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا۔قابل ذکر ہے کہ خارجی امور کی وزیر مملکت پبیتا مارگریٹا اور بہار کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (سبکدوش) سید عطا حسنین نے تہران میں منعقد آخری وداعی تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید، جو آخری رسومات میں شامل ہوئے تھے، انھوں نے بھی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں اور ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔