علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کے چھوٹے تابوت نے سب کو رلا دیا

Wait 5 sec.

تہران : ایران میں سپریم لیڈر اور رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں 14 ماہ کی پوتی ‘زہرا محمدی گلپائیگانی’ کے چھوٹے تابوت نے دنیا کو رلا دیا۔تفصیلات کے مطابق تہران میں جاری جنازے کے بڑے اجتماعات میں جہاں ایک طرف ملک کی اعلیٰ قیادت، غیر ملکی مندوبین اور لاکھوں ایرانی شہری مرحوم قائد کو الوداع کہنے کے لیے موجود تھے، وہیں سب کی توجہ کا مرکز وہ چھوٹا سا معصوم تابوت بن گیا، جس میں علی خامنہ ای کے خاندان کی 14 ماہ کی بچی (پوتی) کا جسدِ خاکی موجود تھا۔معصوم بچی کے چھوٹے سے تابوت کو دیکھ کر جنازے میں شریک لاکھوں سوگواروں پر رقت طاری ہو گئی اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔عالمی خبر رساں اداروں اور سوشل میڈیا پر زہرا محمدی گلپائیگانی کے جنازے کی کوریج نمایاں رہی اور جنازے کے شرکاء اور دنیا بھر میں اس منظر کو دیکھنے والوں کے لیے زہرا کا چھوٹا تابوت اس پوری تقریب کا سب سے زیادہ دلدوز اور رقت آمیز لمحہ ثابت ہوا۔اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آتے ہی دنیا بھر کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر دکھ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی، صارفین کی جانب سے اس المناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے اور معصوم بچی کے چھوٹے تابوت کو اس پورے جنازے کا سب سے زیادہ غمگین اور دل کو جھنجھوڑ دینے والا منظر قرار دیا جا رہا ہے۔