ایران کے بندر عباس ایئرپورٹ پر 4 ماہ بعد فضائی آپریشن بحال ہو گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق مشہد سے آنے والی پہلی مسافر پرواز نے بندر عباس ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ہے۔ ایئرپورٹ کو امریکی اسرائیلی بمباری کے بعد مرمت کیلئے بند کیا گیا تھا۔بندرعباس صوبہ ہرمزگان کا دارالحکومت ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران، شیراز اور یزد کیلئے بھی پروازیں جلد بحال ہو جائیں گی۔