ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت 5 ماہ بعد بحال ہو گئی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دیربندرگاہ اور قطرکی الرویس بندرگاہ کے درمیان کارگو سروس دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ ایران اور قطر کے درمیان بحری راستہ دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔الرویس بندرگاہ قطر کیلئے ایرانی برآمدات کا اہم مرکز ہے اور بحری تجارت بحال ہونے سے نقل و حمل کے اخراجات میں کمی متوقع ہے۔بحری سروس کی بحالی سے سامان کی ترسیل میں تیزی آئے گی۔ایران ایران نے چین اور دیگر دوست ممالک کو اہم آبی گرزگاہ آبنائے ہرمز میں خصوصی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چین میں تعینات ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں چین و دیگر دوست ممالک کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔ایرانی سیفر نے بتایا کہ عمان کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت آبنائے ہرمز میں چین و دیگر ممالک کو سہولت فراہم کرنے کیلیے ایک نیا انتظام کیا جائے گا، اس نئے انتظام کا ایک حصہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔عبدالرضا رحمانی فضلی نے مزید بتایا کہ اس ٹیکس کا اطلاق سمندروں کے بین الاقوامی قوانین کے منافی نہیں ہوگا۔ ایرانی سفیر نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کے روز بیجنگ میں منعقدہ ورلڈ پیس فورم سے خطاب کے دوران کیا۔