مصر نے فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے انکار کر دیا۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت تک خطے میں پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے نہ حقیقی استحکام آسکتا ہے، اور نہ ہی عوامی سطح پراسرائیل سے تعلقات معمول پر آسکتے ہیں جب تک ایسا منصفانہ امن قائم نہ ہو جو قبضے کا خاتمہ کرے جارحیت کو روک کرحق داروں کو ان کے حقوق دلائے اورسب کیلئے سلامتی کویقینی بنائے۔صدر کجا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کےتنازعات کاحل اسرائیل اورفلسطین کے درمیان ایک جامع امن معاہدے میں ہی مضمر ہے منصفانہ امن ہی خطے کے عوام کوامن، استحکام اورخوشحالی کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرسکتا ہے۔