کراکس (5 جولائی 2026): وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے تباہ کن زلزلے نے بہت بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 3 ہزار تک جا پہنچی ہے۔اس حوالے سے وینزویلا کی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث 16ہزار59 افراد زخمی ہیں اور 6 ہزار 309 بےگھر ہوئے۔وینزویلا کے قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز روڈ ریگیز کے مطابق میڈیکل ٹیموں نے 22 ہزار 445 افراد کو طبی امداد فراہم کی ہے، متاثرہ افراد کی مدد کیلئے 3 ہزار 281 غیر ملکی ریسکیو ورکرز سمیت 30 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد تاحال لاپتا ہیں، امدادی ٹیمیں ملبے تلے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا مرحلہ بتدریج ختم کر رہی ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے روز ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 954 ہو گئی، جو ایک روز قبل کے مقابلے میں 300 سے زائد زیادہ ہے۔ زلزلے کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور سڑکوں یا عارضی امدادی کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔7.2اور 7.5 شدت کے دو مسلسل زلزلوں کے دس روز بعد ریسکیو ٹیمیں زندہ افراد کی تلاش کے آپریشن سمیٹ رہی ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان اب بھی اپنے پیاروں کی لاشیں ملبے سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ماہرین کے مطابق زلزلے کے بعد زندہ افراد کو نکالنے کے امکانات عموماً ابتدائی 72 گھنٹوں تک زیادہ ہوتے ہیں، اگرچہ گزشتہ چند روز کے دوران چند افراد کو زندہ بھی نکالا گیا۔امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، فلوریڈا اور ورجینیا سمیت مختلف جنوبی امریکی ممالک سے آنے والی امدادی ٹیموں نے بھی ہفتے کے روز اپنے ریسکیو آپریشن ختم کرنے اور وطن واپسی کی تیاری شروع کر دی۔