تہران (6 جولائی 2026): ایران کے سابق نائب صدر اور سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے شہید رہبر معظم کے قتل کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز تہران میں شہید رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کے بعد سرکاری میڈیا سے گفتگو میں ایران کے سابق نائب صدر اور سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے کہا کہ ’ہمارے شہید امام کے قاتل طبعی موت نہیں مریں گے، لوگ اس کا انتقام لیں گے، نظام اس کا انتقام لے گا‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تصور کرنا ہی ناممکن ہے کہ شہید سپریم لیڈر کے قاتل اس زمین پر زندہ سلامت رہیں، انتقام تو لیا جائے گا۔Mohammad Mokhber, a member of Iran’s Expediency Discernment Council and former vice president, vowed revenge for the killing of former Supreme Leader Ali Khamenei, saying his killers would “not die a natural death.” Speaking to state media at Khamenei’s funeral in Tehran, he… pic.twitter.com/1kcUIVLjhY— Iran International English (@IranIntl_En) July 5, 2026 واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے تہران میں نماز جنازہ اور جلوس کے دوران لاکھوں شرکا انتقام، انتقام کے نعرے لگاتے رہے۔’’انتقام قطعی است‘‘ ایرانی اخبار کی شائع کردہ ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی