قاہرہ (6 جولائی 2026): مصر میں دنیا کے سب سے بڑے فوجی اور قومی سلامتی ہیڈ کوارٹر آکٹاگون کا افتتاح کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں نئے اسٹریٹجک کمانڈ ہیڈ کوارٹر آکٹاگون کا افتتاح ہوگیا ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا مکمل تعمیرشدہ فوجی اور قومی سلامتی کا ہیڈ کوارٹر ہے۔مصر کے صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ سے 45 کلومیٹر دور مشرق میں نئے انتظامی دارالحکومت میں مسلح افواج کے نئے اسٹریٹجک کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی، وزیر دفاع اور فوجی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل اشرف سالم ظہیر، مسلح افواج کے چیف آف سٹاف احمد خلیفہ و دیگر اعلیٰ فوجی کمانڈرز نے شرکت کی۔موكب مهيب يليق بعزيز مصر لحطة وصول فخامة الرئيس عبد الفتاح السيسي إلى مقر القيادة الاستراتيجية بالعاصمة الجديدة.. رمز الجمهورية الجديدة ودولة ٣٠ يونيو pic.twitter.com/4Gsta4oWj6— Loay Alkhteeb (@LoayAlkhteeb) July 4, 2026صدر السیسی نے مصری اسٹریٹیجک کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کرتے ہوئے سرکاری دستاویز پر دستخط کیے اور نئے افتتاحی ہیڈ کوارٹر کے اوپر بلند ہونے کے لیے مسلح افواج کا پرچم گارڈ آف آنر کے حوالے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ یہ ہیڈ کوارٹر مصر کے عوام کے لیے ایک عظیم کردار کے طور پر کھڑا ہوگا۔ مصر ایک ایسی قوم ہے جو امن اور استحکام کی قوت، چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے عظیم لوگوں اور اپنی بہادر مسلح افواج کے اتحاد کے ذریعے اپنی خواہشات کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔دنیا کا سب سے بڑا فوجی ہیڈ کوارٹر آکٹاگون کا مجموعی رقبہ 47 لاکھ مربع میٹر جبکہ کل اراضی 22 ہزار ایکڑ ہے۔ آکٹاگون مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا دفاعی ہیڈ کوارٹر ہوگا، جہاں کمانڈ، کنٹرول، مواصلات اور مصنوعی ذہانت کے نظام کو یکجا کیا گیا ہے۔