نیتن یاہو جانتے ہیں کہ باس کون ہے؟ ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (5 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جانتے ہیں کہ قائد (باس) کون ہے۔امریکی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خود ان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست کی ہے، جو اگلے ہفتے ہی ہو سکتی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے ساتھ ان کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور اسرائیلی وزیر اعظم اچھے طریقے سے جانتے ہیں کہ اصل باس کون ہے۔دریں اثنا ایک اسرائیلی چینل نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر نے نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے لبنان میں حالات خراب ہوں۔ان کا یہ بیان لبنان کے جنوب کے بارے میں جاری سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ خطے کو کسی نئے فوجی تصادم میں دھکیلنے سے روکنے اور امن برقرار رکھنے کی واشنگٹن کی کوششوں کا مظہر ہے۔