(5 جولائی 2026): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے ہی انٹیلی جنس اداروں کے ہاتھوں سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے بعد لبنان کو اپنی بربریت کا نشانہ بنانے اور امریکا کو ایران پر اکسانے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خود اپنے ہی انٹیلی جنس اداروں کے ہاتھوں سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس نے موساد اور اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس سمیت متعلقہ اداروں پر دباؤ ڈالا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل تباہی سے متعلق سرکاری موقف کی حمایت کریں۔تاہم اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے پیشہ ورانہ اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے غیر مصدقہ رپورٹ کی بنیاد پر ایران کے جوہری پروگرام کی مکمل تباہی کے دعوے کی توثیق سے انکار کردیا۔اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے نیتن یاہو کا دعویٰ شواہد سے مطابقت نہ رکھنے والا اور غیر پائیدار قرار دیا۔ایران کی جوہری اور میزائل صلاحیتیں ختم کر دیں، نیتن یاہو کا دعویٰ