غلام حسین محسنی ایران کے دوبارہ چیف جسٹس مقرر

Wait 5 sec.

تہران : ایران میں عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کو دوبارہ چیف جسٹس مقرر کردیا گیا، مجتبیٰ خامنہ ای نے غلام حسین محسنی کی بطور سربراہ عدلیہ قابلِ قدر اور مخلصانہ خدمات کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق ایران میں اہم انتظامی اور عدالتی تبدیلی کے تحت عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کو ایک بار پھر ملک کا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا۔ایران کے نئے سپریم لیڈر اور رہبرِ معظم مجتبیٰ خامنہ ای نے ان کا باضابطہ تقررنامہ جاری کیا۔سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے غلام حسین محسنی کی بطور سربراہ عدلیہ سابقہ قابلِ قدر اور مخلصانہ خدمات کو شدید الفاظ میں سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ عدلیہ ملکی قوانین اور اسلامی اصولوں کے تحت انصاف کی فراہمی کو برقرار رکھے گی۔غلام حسین محسنی ایران میں امن و امان قائم رکھنے اور حکومت مخالف عناصر کے خلاف سخت گیر موقف رکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔انہوں نے اپنے دور میں ملک میں نقضِ امن کا سبب بننے والوں اور حکومت مخالف مظاہرین سے سختی سے نمٹنے اور انہیں کچلنے کا واضح حکم دیا تھا۔چیف جسٹس نے رواں سال جنوری میں گرفتار ہونے والے مظاہرین اور ملزمان کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا اعلان بھی کیا تھا۔دوبارہ تعیناتی کے موقع پر ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کا کہنا تھا کہ ملک میں بدامنی پھیلانے والے مظاہرین دراصل غیر ملکی طاقتوں کے آلہ کار ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ عناصر ایران کے دشمنوں یعنی اسرائیل اور امریکہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں، جن سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔